• news

ملک کو بحرانوں سے صرف (ن) لیگ ہی نکال سکتی ہے: عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انتشار کی سیاست کو پروان چڑھانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ٹیکس فری بجٹ عوام دوست ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے سے زراعت مستحکم ہو گی۔ عوامی ریلیف کے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اتحادی ہیں، ان شاء اللہ یہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن