احتجاج، توڑ پھوڑ کیس، عمران، شیخ رشید سمیت گیارہ ملزم 2 مقدمات میں بری
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت تھانہ بارہ کہو میں درج دو مقدمات میں گیارہ ملزمان کو بری کر دیا ۔ گزشتہ روز عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں مقدمات میں بریت درخواست منظور کر لی ، شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی، پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل جاوید سمیت گیارہ ملزم بری کر دئیے ۔ ملزموں میں اسد عمر،علی نواز اعوان ، راجہ خرم نواز ، فیصل جاوید ، شیخ رشید احمد بھی شامل تھے ، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزموں پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر پبلک کو بانی پی ٹی آئی و دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا،