قرآن کو حرف بہ حرف پڑھا، یہ آئینے کی طرح شفاف اور واضح ہے: ہالی وڈ سٹار ول سمتھ
نیویارک (نیٹ نیوز) ہالی وڈ سٹار ول سمتھ نے قرآن پاک کو آئینے کی طرح شفاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے گہرائی سے پڑھنے کے بعد غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ول سمتھ نے بتایا کہ میرے لیے گزشتہ دو سال ایک مشکل وقت تھا جس دوران میری توجہ روحانیت کی تلاش میں گزری اور میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھ لیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے قرآن پاک کو پڑھنے کے بعد کیا دریافت کیا؟۔ اس پر ول سمتھ نے کہا کہ ’کاش میں بتا سکتا کہ مقدس کتاب میں موسیٰ کا کتنا ذکر ہے، میں نے قرآن میں موسیٰ اور ان کے تجربات کو پڑھا۔