• news

ملک کو قرضوں پر نہیں چلایا جا سکتا ، پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا: احسن اقبال 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ ماضی میں اس ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا جس سے ملک کا شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ اب الیکشن ہو چکے ہیں، انہوں نے فروری 8 کے انتخابات کو تسلیم بھی کر لیا ہے۔ اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملک کو آگے لیکر جایا جا سکے۔ ملک کو مستقل طور پر اب قرضوں اور امدادوں پر نہیں چلایا جا سکتا۔ ہمیں اب اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔ جبکہ ملک میں ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ان شعبوں میں مزید کارکردگی لائی جا سکے۔ کسی ملک کو بھی اس طرح نہیں چلایا جا سکتا جس کا ہر خرچ قرض پر ہو۔ شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان سے مذاکرات اس وقت کی حکومت نے کیے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن