مظاہر نقوی کے بطورجج مستعفی ہونے کانوٹیفکیشن واپس بر طرفی کاحکم نامہ جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور ان کا بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا جس کے بعد مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا۔ مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ مظاہر نقوی کی برطرفی 10 جنوری 2024ء سے شمار ہوگی۔صدر نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے۔