• news

نثار اچکزئی نے بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ  موئے تھائی باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے باکسر نثار احمد اچکزئی نے بنکاک تھائی لینڈ میں جاری ٹورنامنٹ پاکستان کے نام کرلیا۔ پسماندہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر نثار احمد اچکزئی نے تھائی لینڈ بنکاک میں جاری ورلڈ موئے تھائی چمپئن شپ 2024ء انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لی۔نثاراحمد اچکزئی نے بھارتی کھلاڑی بجر سنگھ کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا اور پہلے ہی راؤنڈ میں اسے ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل پاکستان کے نام کرلیا۔باکسر نثار احمد کہنا تھا کہ کوشش ہے سبز ہلالی پرچم کو دنیا کے ہر میدان میں بلند رکھوں مگر کم وسائل اور حوصلہ افزائی نا ہونا اس میں آڑے آجاتی ہیں ، اگر سرکاری سطح پر سپورٹ ملے تو انشاء اللہ بڑے بڑے اعزاز ملک کے لئے جیتوں گا۔   

ای پیپر-دی نیشن