• news

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آبپارہ پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور 16 ایم پی او سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔مدعی مقدمہ سب انسپکٹر جاوید انجم گل نے زیر دفعہ 131 ،132، 153اے ، 11ڈبلیو ، 7اے ٹی اے اور 16 ایم پی او کے تحت ایف آئی آردرج کرائی یہ مقدمہ ان کے 18 مارچ کو نماز فجر کے بعد خطاب کے حوالے سے درج کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن