کئی وارداتیں‘لوگ لٹ گئے‘مریدکے مزاحمت پر شہری قتل
لاہور‘مریدکے(نامہ نگاران)شہر کے مختلف میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔مریدکے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا۔ مقتول حاجی مشتاق طویل عرصہ سے سعودی عرب کے شہر دامام میں مقیم تھا اور چند ہفتے پہلے وطن واپس آیاتھا۔ ڈاکوؤں نے راوی روڈمیں احد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سے 5 لاکھ 37 ہزار‘زیورات، موبائل فون دیگر سامان، برکی میں تصور اس کی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ‘زیورات‘ موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں عبید سے 3 لاکھ ‘زیورات ‘ موبائل فون، ٹاؤن شپ میں عمر سے ایک لاکھ 60 ہزار‘ موبائل فون،کاہنہ میں مشتاق سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،سندر میں خضر سے65 ہزار ‘ موبائل فون،شیراکوٹ میں ناظم سے 24 ہزار‘ موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں شاہد س14ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے ڈیفنس، مانگا منڈی، گڑھی شاہو ‘ غازی آباد سے 4کاریں، شفیق آباد سے رکشہ جبکہ نیو انارکلی، رنگ محل، مزنگ، لوئر مال، گرین ٹاؤن،ہربنس پورہ‘ مناواں سے7 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔