علی امین القادر ٹرسٹ زمین کیلئے رشوت دینے پر کپتان کے سر پر اینٹ ماریں: اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ خیبر کے پی علی امین گنڈاپور کے بیان کہ رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مار کر میرانام لیں،رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں پر چیئر مین پی ٹی آئی این اختر اقبال ڈار نے کہا کہ علی امین کو چاہئے القادر ٹرسٹ کی زمین رشوت کے ضمن میں لینے پر سب سے پہلی اینٹ عمران خان کے سر پر ماریں۔ اختر ڈار نے کہاکہ علی امین گنڈا پور اپنے دور وزارت اور پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور لوٹ گھسوٹ کا حساب بھی عوام کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی،بزدار،گوگی اور بشریٰ بی بی،عامر کیانی اور زلفی بخاری کی رشوت ستانیوں کے باعث کافی ساری اینٹیں ان کے سروں پر لگنا باقی ہیں جو ضرور لگنا چاہیں۔