ضمنی انتخابات: این اے 207 سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ضمنی انتخابات میں این اے 207 نوابشاہ سے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ آصفہ بھٹو کی جانب سے ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔یاد رہے کہ 17 مارچ کو صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے تھے۔آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے، اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے، ا?صف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔