ضمنی انتخابات، اپیلوں کیلئے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز قائم
لاہور (خبرنگار) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے چار ججوں پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز قائم کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شاہد کریم، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس مرزا وقاص، الیکشن ٹریبونل کے طور پر پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کرنے کی درخواستوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔