ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ، صدر کی جانب سے استثنی کی درخواست دائر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکانٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئیاورموقف اختیار کیاگیا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنی حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔ریفرنس کے ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن،علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر شامل شامل ہیں۔