• news

آذربائیجان نے کابل میں سفارتخانہ کھول دیا

کابل(نیٹ نیوز)  افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا ہے  آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے اور آنے والے دنوں میں سفارت کار بھی بھیج دیے جائیں گے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کردیئے ہیں۔آذربائیجان کے افغانستان میں تعینات سفیر الہام محمدوف نے طالبان کے نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیرداخلہ سے ملاقات میں سیاسی اور معاشی تعلقات وسیع کرنے پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن