• news

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال شراب پالیسی کیس میں گرفتار  

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اروندکیجریوال جیل سے حکومت چلائیں گے، استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ہم نے سپریم کورٹ میں ارجنٹ کیس فائل کر دیا ہے۔ سیاسی بنیادوں پر کیجریوال پر کیس بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔  وزیراعلیٰ نئی دلی کیجریوال کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بھاری تعداد کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ چکی ہے۔ ترجمان  بھارتیہ جنتا پارٹی کے مطابق کیجریوال نے اپنے دوستوں کی کمپنیوں کو شراب کے ٹھیکے دیئے اور بلیک لسٹ کمپنیوں کو نوازا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر 100 کروڑ کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن