قندھار میں بنک کے باہر خودکش دھماکہ، 21 جاں بحق، 50 زخمی
قندھار (نوائے وقت رپورٹ) افغان شہر قندھار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت کے مطابق خود کش دھماکہ صبح آٹھ بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔ دھماکے کے وقت بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کی وصولی کیلئے جمع تھے۔ اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔