• news

بچپن میں بہت شرارتی ‘کرکٹ کا جنون تھا : جاوید میانداد 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میاندادنے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھے اور گھر میں والد اور بھائی سب ہی کرکٹ کھیلتے تھے، ان کو دیکھ کر ہی بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق نہیں بلکہ جنون ہو گیا۔ ان کے والد نے ہم بچوں کو بچپن سے ہی ایسی تربیت کی تھی کہ سکول، پڑھائی اور کرکٹ کے علاوہ ہمیں کچھ نظر نہیں آتا تھا۔ چھٹی کے دن بھی ہم سارا دن کرکٹ کھیلتے رہتے تھے جس پر والدہ اکثر ناراض ہو کر والد سے کہتی تھیں کہ کیا کرکٹ کٹ اٹھا کر چھٹی والے دن بھی چلتے بنتے ہیں تو وہ ایک ہی بات کہتے تھے کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ کہاں جاتے ہیں اور میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ وہ کسی غلط محفل میں شامل نہیں ہوتے۔ والد کی سوچ تھی کہ جب ان کے بچوں کے پاس دن بھر پڑھائی اور کرکٹ کے علاوہ وقت ہی نہیں بچے گا تو وہ بری صحبت سے بھی بچے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن