• news

وزیر اعلیٰ کی جعلی ادویات کی تیاری و فروخت پر زیرو ٹالرنس : خواجہ عمران نذیر

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جعلی ادویات کی تیاری اور خریدوفروخت پر زیروٹالرنس ہے۔ غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ ملکر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ اس نیٹ ورک کا خاتمہ اور عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی میرا مشن ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار آج ایف آئی اے ریجنل آفس میں ڈائریکٹر سرفراز ورک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن