جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جویریہ خان نے اپنے 15 سالہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کیخلاف ویمنز ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی کیرئیر کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کیخلاف ڈبلن میں میچ سے کیا تھا۔جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں۔ جبکہ بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2,000 سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔