سینٹ کاغذات، مراد سعید، اعظم سواتی اور دیگر کی اپیلوں پر آج سماعت
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے آزاد حمایت یافتہ امیدواروں کی اپیلیں الیکشن ٹربیوبنل میں مقرر کر دی گئیں۔ اپیلوں پر سماعت ٹریبونل جج جسٹس شکیل احمد کریں گے۔ پشاور ہائیکورٹ رجسٹرار نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔ مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم ذیشان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی ہیں۔ عائشہ بانو، عرفان سلیم نے جے یو آئی کے دلاور خان اور شازیہ، پی پی کے قیصر خان، روبینہ خالد، فدا محمد خان کے کاغذات چیلنج کئے ہیں۔