• news

پاک بحریہ اورکسٹمز کا آپریشن، 14 کروڑ روپے کی شراب ضبط

کراچی +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ +خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کے دوران ساڑھے 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب ضبط کر لی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاک بحریہ) کے مطابق پاک بحریہ، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز انٹیلی جنس نے شمالی بحیرہ عرب میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن میں شراب کی 4104 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط شدہ شراب کی مالیت تقریباً 14 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن