• news

 واپڈا واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے لئے پر عزم ہے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے پانی کے عالمی دِن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے پانی زندگی ہے۔ یہ نہ صرف کرہ ارض پر زندگی کی بقا بلکہ انسانی ترقی کے لئے بھی ناگزیر ہے۔خوش قسمتی سے اللہ تبارک تعالیٰ نے پاکستان کو وافر آبی وسائل سے نوازا ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے آبی وسائل کو ملک اور لوگوں کی ترقی کے لئے کیسے مو¿ثر طور پر بروئے کار لاتے ہیں1958 میں اپنے قیام سے ہی واپڈا آبی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر ر ہا ہے۔ واپڈا پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے لئے پ±ر عزم ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ واپڈا آٹھ بڑے منصوبوں پر مشتمل ایک بہت بڑے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ اِن منصوبوں کی تکمیل پر وافر پانی میسر آئے گا اور سستی پن بجلی بھی حاصل ہوگی۔ہمیں یقین ہے کہ واپڈا کے زیر تعمیر منصوبے مکمل ہونے پر پاکستان کے معاشی اور معاشرتی منظر نامہ میں ایک انقلاب برپا ہوگاواپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں میں دیا مر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، کرم تنگی ڈیم سٹیج۔ون، نائے گاج ڈیم، کچھی کینال کی توسیع اور کے فور پراجیکٹ شامل ہیں۔ یہ منصوبے 2024سے 2029 تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن