• news

یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور (خبرنگار) ایپلٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل اعتراض گزار نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاغذات میں 86 لاکھ روپے لکھے ہیں مگر کس کاروبار سے یہ پیسے آئے ہیں وہ ظاہر نہیں کیے۔ وکیل اعتراض گزار کے مطابق ڈاکٹر یاسمین نے کاغذات میں لکھا کہ بیرون ملک سے 52 لاکھ روپے آئے ہیں، مگر انہوں نے ریمیٹینس کا کوئی بھی دستاویزات جمع نہیں کروایا۔

ای پیپر-دی نیشن