• news

وزیرخزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے جاری تعاون، مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد دی۔ کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ پالیسی پروگراموں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلنس اینہانسمنٹ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن