• news

چھانگا مانگا: ایک منٹ میں ایک لاکھ 9 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) عالمی یوم جنگلات پر چھانگا مانگا جنگل میں صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری ہوئی، ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگانے کا ریکارڈقائم کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن ”سرسبز پنجاب“ کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہر شہری ”درخت لگائیں پاکستان کے لیے“ مہم کو کامیاب بنائے۔ عالمی یوم جنگلات /چھانگا مانگا جنگل‘ درخت لگائیں پاکستان کے لیے‘ صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری‘ ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگا کر پنجاب کی سب سے بڑی موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، ضلعی افسران‘ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن ”سرسبز پنجاب“ کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 13ہزار طلبا وطالبات نے ایک منٹ میں ایک لاکھ 9 ہزار پودے چھانگا مانگا کے جنگل میں لگائے ہیں اور یہ 90ایکڑاراضی پر پودے لگائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن