فاروق آباد: عید شاپنگ نہ کرانے پر بیوی سے جھگڑا، 30 سالہ شخص کی خود کشی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ دولت پورہ میں سرفراز احمد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ سرفراز احمد کی بیوی نے عید کی خریداری کے لیے سرفراز احمد سے 10 ہزار روپے کا تقاضا کیا تھا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی جھگڑا ہوا تو سرفراز احمد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔