• news

25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے، سات کو ہائیکورٹ رپورٹ کی ہدایت 

لاہور+راولپنڈی (خبرنگار+جنرل رپورٹر) چیف جسٹس ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ رجسٹرار شیخ خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 7 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مزید تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 25 مارچ تک اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں گے۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار شیخ خالد بشیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلہ مظفرگڑھ تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کو بنکنگ کورٹ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ،سید اصغر علی کو بنکنگ جرائم اٹک کی خصوصی عدالت سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم کو اینٹی کرپشن اسلام آباد کی عدالت سے ملتان،جاوید اقبال کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرانوالہ نسیم احمد ورک کو گوجرانوالہ کی احتساب عدالت سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ممبر ایپلٹ ٹریبونل محمد طارق جاوید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور،محمد عطا ربانی کو بہاولپور سے چکوال، ریحان بشیر کو لاہور سے اوکاڑہ، عامر سلیم رانا کو ضلع صارف عدالت گوجرانوالہ سے گجرات، قمر سلطان کو بنکنگ کورٹ جہلم سے راجن پور،امجد نذیر چوہدری کو بنکنگ کورٹ حافظ آباد سے وہاڑی،محمد یار گوندل کو لاہور سے بہاولپور، شاذب سعید کو وہاڑی سے بہاولپور، عرفان احمد سعید کو ملتان سے لاہور، شوکت کمال کو چکوال سے لاہور، محمد عارف رانا کو بہاولنگر سے لاہور، علی رضا کو حافظ آباد سے لاہور،محمد عارف حمید شیخ کو راجن پور سے لاہور، محمد اسلم بھٹی کو بھکر سے لاہور، عدنان مشتاق مظفرگڑھ سے لاہور، صفدر اقبال اوکاڑہ سے لاہور اور محمد ظفر اقبال کو قصور سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن