• news

سعودی نوجوان نے حادثات کم کرنے کی ایپ بنا کر گولڈ میڈل جیت لیا

 ریاض(آئی این پی)تبوک کے ٹیکنیکل کالج کے ایک سعودی طالب علم نے پلوں پر ٹریفک میں گاڑیوں کے حادثات کو کم کرنے کے لیے ایک سینسر ایپلی کیشن بنالی۔یہ سینسر ٹریفک کی بھیڑ اور حادثات کا پتہ لگاتا ہے۔  ساتھ ہی ٹریفک کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے مرکزی مرکز سے منسلک ٹریفک سگنلز اور کیمروں کے ذریعے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتا ہے۔  اس کے علاوہ یہ ایپ رپورٹس حاصل کرنے اور مسائل کی جلد از جلد نشاندہی کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔طالب علم نے اپنی اسی شاندار اختراع کے ساتھ ملائیشیا میں منعقد ہونے والی ایجادات، اختراعات اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ای پیپر-دی نیشن