خیبر پی کے: 7وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول عملہ واپسی کیلئے مراسلہ ارسال
پشاور(آئی این پی)خیبر پی کے، کے 7وزرائے اعلی سے پروٹوکول ، سکیورٹی اور عملہ واپس لینے کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپورکے فیصلے پرعمل درآمد شروع ہوگیا، سابق 7وزرائے اعلی سے پروٹوکول، ڈرائیور ،سکیورٹی اور دیگرعملہ واپس لیا جارہا ہے۔
،محکمہ انتظامیہ نے عملدرآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا، 2007کے بعد وزیراعلی کے پروٹوکول میں کافی اضافہ کیا گیا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور،8گن مین ،گریڈ 17کا پی ایس وزیراعلی کے پاس تاحیات تعینات رہتا تھا، اس فیصلے کے بعد 7ڈرائیور، 56گن مین اور 7افسران واپس ہو جائیں گے،واضح رہے نگران اور منتخب سابق وزائے اعلی کو تمام مراعات حاصل تھیں جبکہ علی امین گنڈاپورنے 8مارچ کو تمام مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔