• news

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2024-25کے لیے کھربوں روپے مانگ لیے 

اسلام آباد (آئی این پی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2024-25کے لیے کھربوں روپے مانگ لیے جس کے لیے نیپرا اتھارٹی میں ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 2024-25کے لیے 236ارب روپے سے زائد کی درخواست کی ہے۔ گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 313ارب روپے اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 160ارب روپے مانگے ہیں۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 67ارب روپے کی درخواست کی ہے جبکہ سکھر الیکٹرک پاور پلائی کمپنی نے 35کروڑ روپے اور ٹیسکو نے 92ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔درخواستوں میں تنخواہیں، مراعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد فائدے شامل ہیں جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ، ویلنگٹن چارجز سمیت دیگر مد میں پیسے بھی مانگے گئے ہیں۔نیپرا اتھارٹی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستوں پر 2اور 3اپریل کو سماعت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن