• news

 حکومت نے خیبر پی کے اسمبلی اجلاس نہ بلایا  ‘  ہال کو تالے ‘اپوزیشن کا احتجاج

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر غلام علی نے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کے لیے اجلاس  گزشتہ روز  بلایا لیکن صوبائی حکومت نے غیر آئینی قرار دے کر انکار کر دیا۔ گورنر خیبر پی کے  کے حکم پر اجلاس نہ بلانے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن  ارکان نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کیا۔ اپوزیشن کی خواتین اراکین نے نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے کہا گورنر نے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا سپیکر اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروں سے حلف اٹھانے کے لیے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کر رہے اور اسمبلی ہال کو تالے لگا کر خواتین کو محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن