• news

گوجرانوالہ:فرسٹ ایئر رزلٹ کی بنیاد پر سرکاری کالجز میں ایڈمشن کے احکامات   

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں نہم اور فرسٹ ایئر رزلٹ کی بنیاد پر سرکاری کالجز میں ایڈمشن کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔میٹرک اور انٹر امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کے فوری داخلوں کے لئے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں انرولمنٹ بڑھانے کے لیئے میٹرک امتحان دینے والے طلبہ کو نہم کے رزلٹ کی بنیاد پر فوری طور پر فرسٹ ایئر میں داخلے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اسی طرح انٹر امتحانات دینے والے طلبہ کو فرسٹ ایئر کے رزلٹ کی بنیاد پر اے ڈی پی  اور بی ایس پروگرام میں داخلہ دیا جائے گااور رزلٹ آنے کے بعد ایڈمشن کا باقاعدہ پراسیس مکمل کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن