• news

قرآن میں ازواج مطہرات کو مومنوں کی مائیں قرار دیا گیا ہے: مولانا داؤد رضوی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت رضائے مصطفی مولانا داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں رسول پاک کی ازواج مطہرات کو مومنوں کی مائیں قرار دیا گیا ہے اور سیدہ خدیجۃالکبریٰ کو رسول کی پہلی زوجہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ عورتوں میں سب سے پہلے کلمہ طیبہ پڑھنے کی سعادت بھی آپ کو ہی حاصل ہوئی۔صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبری عرب کی بہت بڑی رئیسہ تھیں اور دولت اسلام حاصل کرنے کے بعد آپ نے اپنی ساری دنیاوی دولت دین اسلام کے لئے وقف کردی سخاوت میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا جو بھی آپ کے دروازے پہ حاضر ہوتا تو جھولیاں بھر کے جاتا۔10 رمضان المبارک کو آپ کی وفات ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ کے قبرستان جنت المعلیٰ میں آپ مدفون ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن