ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت پتوکی میں سپیشل پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت تحصیل پتوکی میں سپیشل پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد طلحہ خان شیروانی، ڈی ایچ او پروینٹو سروسز ڈاکٹر فاروق احمد، ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن،پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، فوکل پرسن محمد رمضان شاہد‘ڈپٹی ڈی ایچ او سمیت تمام متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف تحصیل پتوکی میں سپیشل پولیو مہم 25 تا 29مارچ تک منعقد ہو رہی ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔ سپیشل مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 3 ہزار 143 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔