• news

ننکانہ: رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحقین کو راشن کی تقسیم کا عمل جاری

ننکانہ صاحب (نامہ نگار ) پنجاب بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد کی زیر نگرانی رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحقین کو راشن کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی زیر نگرانی مستحقین کے راشن بیگز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ صبح 8 بجے سے رات گئے تک بغیر وقفے کے راشن مستحقین کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے متحرک ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں ابتک مجموعی طور پر 64 ہزار 04 سو 52 فوڈ ہیمپرز مستحقین کو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ رجسٹرڈ خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہیمپرز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ افراد کیلئے 18 کلو راشن بیگز میں 10 کلو آٹا ، 2 کلو بیسن ، 2 کلو گھی ، 2 کلو  چینی اور 2 کلو چاول شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن