دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے:کامران حامد
نواں کوٹ(نامہ نگار)سماجی رہنما وہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا کامران حامد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہماری پاک فوج لازوال قربانیاں دے رہی ہیں یہ ہماری پاک فوج ہی ہے جو ہر حال میں سرحدوں پر موجود رہتے ہوئے ہماری حفاظت کو یقینی بناتی ہے اور ہم عوام سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں جبکہ یہ لوگ سردی گرمی میں اپنے فرض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں ۔