ن لیگ نے عوامی مینڈیٹ پر حکومت بنائی ہے:رانا احمد عتیق
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی گھیراؤ جلاؤ اور احتجاجی سیاست کو ترک کر کے میثاق معیشت کریں اسی میں پاکستان اور عوام کی بقا ہے ن لیگ نے بھی عوامی مینڈیٹ پر حکومت بنائی ہے اور وہ پانچ سال پورے کریگی مشکل حالات ضرور ہیں مگر مہنگائی کو کم کرنااورروزگار بڑھانا یہ دو اہم اہداف ہیں مہنگائی کو بڑھنے سے روک لیا ہے اب مزید کم کریں گے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضرورت ہے شوق نہیں فی الحال تو معاشی حالات کو سدھارنے پر پوری توجہ ہے جب ایکسٹینشن دینے کی بات ہو گی تو دیکھا جائیگا ماضی میں ن لیگ نے راحیل شریف کو توسیع نہ دے کر بہتر فیصلہ کیا اور اب بھی ن لیگ ماضی ہی کی طرح کے جرات مندانہ فیصلے کرے گی جو ملک و قوم کے حق میں بہتر ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر او پی پی 139 کے دفتر میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر اپنے والد رانا افضال حسین کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پرچوہدری ریاض ورک، رانا ماجد، رانا حسیب و دیگر موجود تھے۔