• news

پنجاب حکومت کا رمضان پیکج مکمل طور پر فلاپ ہوگیا : میاں طارق محمود 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سابق ممبر قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور رہنما تحریک انصاف میاں حسن یوسف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا رمضان پیکج مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے آٹا گھی اور چینی سمیت تمام اشیاء ناقص ہے جو  لوگوں کو ذلیل و خوار کر کے دیا جا رہا ہے اور متعدد لوگ ایسے ہیں جو ابھی بھی اس رمضان پیکج سے محروم ہین۔ اور لوگ دربدر خوار ہو رہے ہیں اپنے ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ذلیل کرنے کے نے نئے منصوبے بنا رہی ہیں ان کا کوئی بھی منصوبہ عوامی مفاد میں نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن