باولے کتے کے کاٹنے سے 65 سالہ خاتون جاں بحق
سید والا (نامہ نگار)سید والا میں باولے کتے کے کاٹنے سے 65 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی بتایا گیا ہے کہ محلہ یونین کونسل کے رہائشی گھریلو خاتون 65 سالہ شمیم کو دوروز قبل گھر کے سامنے گلی سے باولے کتے نے کاٹ لیا تھاجس کی وجہ سے گزشتہ روز شمیم بی بی خالق حقیقی سے جا ملی۔