قصور:پولیس میں بھرتی، امتحان دیتے ہوئے 3جعلی امیدوار گرفتار
قصور(نمائندہ نوائے وقت)پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان کے تین جعلی امیدوار گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے تحریری امتحان کے لیے آنیوالے تین جعلی امیدوار گرفتار،تینوں جعلی امیدوار اپنے دوستوں کی جگہ پیپر دینے کے لیے آئے ہوئے تھے فارم نمبر59کے امیدوار عاطف،فارم نمبر 2551کے امیدوار افضال اور فارم نمبر1581کے امیدوارن نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی آسامی کے لیے اپلائی کیا ہوا تھا امیدوار عاطف کی جگہ ، اقراش ،امیر حمزہ کی جگہ فرحان جبکہ افضال دوڑ میں فیل ہونے کے باوجود ہی جعلی سٹیمپ لگا کر تحریری امتحان میں شامل ہونے کے لیے آیا تھا۔تینوں امیدواران کو دوران چیکنگ ڈاکو منٹس اور بائیو میٹرک ویری فکیشن سے پہچان لیا گیا۔تینوں ملزمان کو پولیس تھانہ صدر نے گرفتار کرکے ان کے خلف مقدمات درج کرلیے۔