آج ملکی سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہیے:ریاض ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگرنے کہا ہے کہ یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کرنے سمیت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ان کی آواز بنیں گے اور ان کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے تاکہ انہیں بھارتی ظلم و جبر سے نجات مل سکے اور وہ بھی آزادانہ طور پر اپنی زندگیاں بسر کرسکیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے میں گزشتہ 76 برس سے قابض بھارتی فورسز کے شدید مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے لیے بے مثال جدوجہد کر رہے ہیں اور قربانیوں کی ایک لا زوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔