یوم قرار داد پاکستان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے:ڈاکٹر اسلم شیروانی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ یوم قرار داد پاکستان ہمیں اکابرین تحریک آزادی کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے جو اس نے ہمیں عطاء کرکے احسان عظیم فرمایا ہے اس پر اللہ رب العزت کاجتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ملک و قوم کی خیر خواہی چاہتے ہوئے ملکی استحکام و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کی مایوسیاں اور تکلیفیں خوشیوں میں بدل رہی ہیں ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے تحریک انصاف کی سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہور رہی ہیں ۔ قرار داد پاکستان کا دن برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ بنا اور منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں جو قرار داد منظور کی گئی۔