پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا اولین ترجیح ہے:منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے پاکستان ہماری آن اور شان ہے جس کا دفاع و تحفظ اور ترقی و خوشحالی کی خاطر کردار ادا کرنا ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جسکی انجام دہی کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے برسر پیکار ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جہدوجہد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے یوم پاکستان کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے اور اس راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے23مارچ 1940ء کی تاریخ اس لیے اہم ہے کہ اس دن حصول پاکستان کیلئے بر صغیر کے دس کروڑ مسلمانوں کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور اس سے اگلے دن یعنی 24مارچ1940ء کو اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر جدو جہد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔