• news

 تعمیر پاکستان کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ ابھی ادھورا ہے:ظفر اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ظفر اقبال انصاری نے کہا ہے قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ ابھی ادھورا ہے اس ادھورے سفر کی تکمیل کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی اور اپنی منزل کے حصول کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی اتحاد، تنظیم، نظم،ضبط، محنت، دیانت، اور امانت جیسے سنہری اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دیں جو ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ہم پاکستان کے قیام کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کیلئے متحد کیا،قائد اعظم محمد علی جناحؒ، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے دیگر قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن