• news

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخوپورہ و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تہنیت بخاری کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک محمد منشاء نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے اور پہلے مرحلہ میں لاہور روڈ سبزی منڈی کے قریب فٹ پاتھ پر عرصہ دراز سے قائم ریڑھی بازار کو ہٹا دیاہے جس کے ساتھ ساتھ سڑک کے دوسرے اطراف فٹ پاتھ پر بیٹھے قبضہ مافیا کا سامان بھی اٹھا لیا گیا ہے جبکہ ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ شہر میں تجاوزات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہرکی خوبصورتی بھی مانند پڑ رہی تھی عوامی شکایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخوپورہ تہنیت بخاری نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے چیف آفیسر بلدیہ ملک منشاء کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے عملہ تہہ بازاری کے ساتھ مل کر لاہور روڈپر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تہنیت بخاری،چیف آفیسر ملک محمد منشاء کو تجاوزات ختم کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن