• news

کشمیر میں انسانیت سوزمظالم  کی جتنی مذمت کی جائے  کم ہے: اے ڈی چوہدری 

بھکھی(نامہ نگار) ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوزمظالم ، مسلمان دشمنی اور مذہبی عداوت پر مبنی کالے قوانین کے نفاذ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اقوام متحدہ او آئی سی اور یورپی یونین سمیت بااثر ممالک فوری کردار ادا کریں اور بھارت کے متعصبانہ اقدامات کا راستہ روکیں اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ اگست دو ہزار انیس کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور شہریت کے قانون میں ترمیم کر کے آرٹیکل تین سو ستر اور دفع پینتیس اے کا خاتمہ کر دیا تھا اور اب کشمیری سرزمین کو ہتھیانے کیلئے مزید غیر انسانی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن