قوم کو تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے:قمر الزماں بابر
لاہور ( کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے مسلمان شاندار ماضی کی حامل قوم ہیں۔ کامیابی کیلئے اپنے ماضی کی طرف پلٹنا ہو گا۔ یوم قرارداد پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا آج اس جذبے اور عزم کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی میں تھا۔ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔قائداعظم کے سنہری اصولوں ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل سے ہم اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ آج ہم ذلت ورسوائی سے اسی لیے دوچار ہیں کہ ہم نے اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑا اور اسلام دشمنوں کی چاکری میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام کا معاشی نظام سب سے مضبوط نظام ہے۔ آئی ایم ایف استعما ر کا شکنجہ ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں قتل عام ظلم کی انتہاء ہے۔ مسلم حکمرانوں کی خاموشی باعث شرم ہے۔ ملک میں انصاف ناپید ہو گیا ہے۔ عدل وانصاف کے بغیر معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ حکومت عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کا سلسلہ شروع کرے تاکہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے ظلم کی روک تھام ہو سکے۔