:ECATمحمد صفی اللہنےصوبہ بھر میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرلی
لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےECAT-2024 (First) نتائج کا اعلان کر دیا ۔پنجاب کالج گجرات کے ہونہار طالب علم محمد صفی اللہ نے کل 400نمبرز میں سے 348نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے۔ محمد صفی اللہ نے پنجاب کالج میں ICSکی تعلیم حاصل کی اور ECATکی تیاری STEP Prepکے پلیٹ فارم سے کی ۔جو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کروانے کے لیے پنجاب کالجزکا ہی ایک پروگرام ہے۔ محمد صفی اللہ نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاﺅں، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا صلہ قرار دیا۔