حضرت خدیجة الکبریٰ ؓنے سب سے پہلے رسالت پر ایمان کا اعلان کیا:مولانا امجد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضرت خدیجة الکبریٰ نے دین اسلام اور ختم نبوت کیلئے اپنا مال نبی اکرمکے قدموں پہ لا کے ڈھیر کر دیا۔ یہ خاتون جنت جس نے سب سے پہلے نبوت اور رسالت پر ایمان لانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی نبوت اور رسالت کی تصدیق بھی کی اور پھر دین اسلام کیلئے اپنا مال متاع وقف کر کے آنےوالی مسلمان عورتوں کو پیغام دیا ہے۔ دین اسلام کیلئے مال دولت بلکہ ہر چیز قربان کرنے کا عہد و پیما کرنا چاہیے۔ یہ باتیں یہ جوئی کے رہنما اور جامعہ رحمانی کے ناظم اعلی نے جامعہ مسر رحمانیہ میں مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ آج کی خواتین کو یورپ اور امریکہ کی لیڈی کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہیے بلکہ حضرت خدیجہ سمیت ازواج مطہرات کی زندگی کو فالو کرنا چاہیے۔ اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ غزہ میں حضرت خدیجہؓ اور دیگر ازواج کی مظلوم بیٹیاں کسی مجاہد کا انتظار میں ہے۔ اسلامی دنیا کب میدان میں اتر کر ظالم کو ظلم سے روکے گی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت پر سب سے پہلے اس خاتون جنت نے عمل کیا اور اپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کیا وہ واحد خاتون ہیں جنہیں اللہ کے آخری نبی کو حضرت عبداللہ کے بیٹے کی صورت اور اللہ کے رسول کی صورت میں دیکھا ۔