• news

رمضان جیسا بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے:ابراہیم نقشبندی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف روحانی و اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد دار الشفاءشاہ جمال لاہور کے اجتماع سے کہا کہ رمضان جیسا بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے۔ اس ماہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے۔یہ مہینہ نورانیت میں اضافہ، روحانیت میں ترقی، اجر و ثواب میں زیادتی اور دعاو¿ں کی قبولیت کا مہینہ ہے۔ جو شخص ان بابرکت اوقات میں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کی دولت سے محروم رہاتو اس سے بڑھ کر محروم کوئی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن