صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کی سپورٹس بورڈ پنجاب میں شجر کاری تقریب میں شرکت
لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شجر کاری مہم کے تحت صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں شجر کاری کی تقریب میں شرکت کی۔ درخت لگانے کے بعد وزیر کھیل نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر معظم خان کلیئر کی قیادت میں وفود سے بات چیت کی۔انہوں نے پنجاب میں بیس بال کے کھیل کو آگے بڑھانے اور صوبائی اور قومی سطح پر کھلاڑیوں کیلئے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز تھی۔ پنجاب میں بیس بال کی ترقی کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے جنرل سیکریٹری سید فخر علی شاہ سے اپنی بھرپور حمایت کا وعدہ کیا۔انہوں نے پنجاب بھر میں بیس بال کی پیشہ ورانہ سہولیات کے قیام کے لیے حکومت کی مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔